تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے: وزیر قانون

تحکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے، ہم جیسے پاکستانی آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھڑے رہیں گے، لڑتے رہیں گے، پاکستان دعاؤں کا نتیجہ ہے، یہ دعائیں ہیں کہ جس طرح ملک موجود ہے اور یہ دعائیں ہی ہیں کہ جس کی وجہ سے ملک چل رہا ہے۔

اسلام آباد میں ریکوڈک کیس کے سلسلے میں پاکستان کو ملنے والی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہر چیز کرنے کا عزم رکھتے ہیں، تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے پاس قانونی موقع ہے اور وہ 4 تاریخ تک فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں یہ ان کا قانونی حق ہے۔

انہوں نے پاکستانی قوم سے دعاؤں کی خصوصی درخواست کی کہ کل جس طرح ہمیں کامیابی ملی، باقی معاملات میں بھی کامیابی ملے۔ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے انہیں بلا کر کہا کہ یہ ریکوڈک کے مسائل کی باز گشت جاری ہے جس پر قانونی حکمت عملی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا سربراہ مجھے بنایا گیا اور اس دن سے لے کر آج تک بھرپور حکمت عملی اپنائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں امریکا، برطانیہ گئے، وکلا، اکسیٹ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں، سب سے رابطہ کرنے کے بعد اپنے وکلا میں چھانٹی کی کچھ کو بحال کیا کچھ کو ہٹایا۔ان کا کہنا تھا ہماری بہت سی حکمت عملیاں ہیں جسے ابھی میں ظاہر نہیں کروں گا کیوں وزارت قانون کی کوشش ہوتی ہے کہ اس طرح تشہیر نہ کی جائے لیکن یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی کامیابی ہے کہ اسے اس کے درست تناظر میں سامنے رکھنا بڑا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے حکمت عملی جو ہماری کامیاب ہوئی وہ یہ کہ خودمختاری کے استثنیٰ کے ایک ڈاکٹرائن پر امریکی اور برطانوی وکلا سے تبادلہ خیال کیا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس تمام کارروائی میں اس وقت کے اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی ہمارے ساتھ تھے جو کہ جاچکے ہیں لیکن جس کا کریڈٹ ہے اسے ضرور ملنا چاہیے اسی طرح موجودہ اٹارنی جنرل نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور یہ مشترکہ کوششیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے اوپر انٹرنیشل ڈسپیوٹ یونٹ (آئی ڈی یو) کے سربراہ احمد عرفان اسلم کو پورا کریڈٹ جاتا ہے، یہ وہ شخص ہیں جن کی کوششوں سے ہمیں کارکے کیس میں بھی کامیابی ملی تھی اور وزارت قانون کی سفارش پر انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مشہور خبریں۔

خیبر: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

🗓️ 26 اپریل 2023ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں

غزہ جنگ کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف

🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ غزہ میں عارضی

پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا

🗓️ 28 جون 2021کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم

الاقصیٰ طوفان کے صہیونیت کے ماتھے پر چار بڑے کلنک

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں

ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان

🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 29 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی

فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا

ہمارے میزائل اگر اسرائیل پر لگے نہیں تو کہاں گئے؟؛یمنیوں کا سوال

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے