?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار نظر آنے لگے ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر مثبت پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایرانی سفارتکار سید رسول موسوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں کہ حالیہ تناؤ کا فائدہ ہمارے دشمنوں اور دہشت گردوں کو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صہیونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔
ایرانی عہدیدار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے کہا کہ آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران مثبت بات چیت کے ذریعےمسائل حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے، دہشت گردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھی پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں کی تصدیق کی۔
دوسری طرف میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کو برادرہمسایہ اور دوست ملک قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران اور پاکستان نے مختلف میدانوں اور مشکل اوقات میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔
ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر پاکستان نے آج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔
یاد رہے کہ پاک ایران کشیدگی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، ایران سے کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیراعظم آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان سمیت بیس ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلہ پر پابندی عائد
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے سفارت کاروں اور ادارہ صحت کے کارکنوں سمیت
فروری
انڈونیشیا میں آزادی کی پہلی سالگرہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: ملک کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا
اگست
عمران خان کی ہدایت کے بعد اداروں کے خلاف ٹرینڈز میں کمی
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداروں، خصوصاً فوج کے
اپریل
عراق میں فوجی موجودگی جاری رکھنے کے کا امریکی بہانہ؛ عراقی سیاسی کارکن کی زبانی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے اس ملک میں باقی
اپریل
جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ
ستمبر
سود کے خاتمے کے لیے اسحٰق ڈار کی زیر صدارت 14 رکنی کمیٹی تشکیل
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مذہبی اسکالرز، بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور
دسمبر
کیا امریکی جج ٹرمپ کو سزا دلا پائیں گے ؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جج جوآن مرکن نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی
جنوری
بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر
نومبر