تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، انوار الحق کاکڑ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

کوہاٹ میں کیڈٹ کالج میں 58ویں یومِ والدین کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تقریب میں شرکت اور نوجوان کیڈٹس سے مخاطب ہونا میرے لیے اعزاز کا باعث ہے، مادرِ علمی میں گزارا ہوا وقت ہمیں مستقبل کے لیے تیار کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدیدتعلیم بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، ہمیں خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کرناہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے، اساتذہ تعلیمی نظام میں انتہائی کلیدی حیثیت رکھتےہیں، والدین پر بھی انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ میں تمام اساتذہ پر زور دیتا ہوں کہ نوجوانوں کی زندگی میں مقصدِ حیات واضح کریں تاکہ وہ ہماری روایات اور اقدار کے محافظ بن سکیں۔

خطاب کے دوران نگران وزیراعظم اپنےاساتذہ کو یاد کرکےجذباتی ہوگئے، انہوں نے اساتذہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیڈٹ کالج کوہاٹ نے ہمیشہ بہترین نتائج دیے ہیں، یہ کالج میرا مادر علمی رہا ہے، میں 1984 میں بلوچستان کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلیم کے لیے اس کالج میں آیا تھا، میں زندگی میں آج اس مقام پرپہنچا ہوں تو اس کا سہرا میرے اس مادر علمی کے اساتذہ کے سر ہے۔

وزیراعظم نے کیڈٹس کو تلقین کی کہ وہ محنت ، ایمانداری اور لگن سے آگے بڑھتے جائیں، زندگی میں چیلنجز ہوں گے، مشکلیں آئیں گی لیکن کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔

قبل ازیں نگران وزیراعظم کو کیڈٹس کے چاق و چوبند دستےنے سلامی دی، انہوں نے چیمپئن شپ کا پرچم رستم ہائوس کے حوالے کیا، اِس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنر میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی بھی موجود تھے۔

نگران وزیراعظم نے کیڈٹس کی پریڈ کامعائنہ کیا اور کیڈٹس کی طرف گھڑ سواری ، نیزہ بازی اور جمناسٹکس کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

انہوں نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، کیڈٹ کالج کوہاٹ کے پرنسپل نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کالج کا سوونیئر پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے سندھ میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لے لیا

🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 11 روپے بڑھ گئی

🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے

یمنی انصاراللہ نے سعودی عرب کو اہم مشورہ

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

شہری حقوق کے کارکنوںکی کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات پر مودی حکومت کی مذمت

🗓️ 18 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شہری

ایران کی انڈرگراؤنڈ میزائل اور ڈرونز مراکز کی رونمائی

🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران فوج نے پہلی بار اپنے انڈر گراؤنڈ

عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے

🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے

حکومت جون میں فلم پالیسی کا اعلان کرے گی

🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

🗓️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے