?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی تاہم صوبوں کو اختیار دیا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کی ویڈیو لنک پر شرکت کی ، اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کےمطابق جاری رہیں گے اور تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔
خیال رہے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے تحت تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند ہیں تاہم سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا بھر تعلیمی نظام کو کافی متاثر کیا ہے اور پاکستان میں تعلیمی نظام متاثر ہوا ہے اور اس حوالے سے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے وقتاً فوقتاً فیصلے کئے گئے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، بین الاقوامی برادری پر تل ابیب کو جوابدہ ٹھہرانے پر زور
?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بیروت اور لبنان کے جنوبی
جون
شام کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل نے شام کی دشمنی پر مبنی
مئی
حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: حماس کے عرب اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیات کی قیادت
فروری
یمنیوں کے ابوظہبی پر حملے پر اقوام متحدہ کا رد عمل
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمنی فوج کے
جنوری
پاکستان نے صیہونیوں کے خلاف اتحاد کی اپیل کی ہے
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے صیہونی حکومت کے لیے مغربی
جون
صیہونیوں کی علاقے میں کشیدگی بڑھانے کی خفیہ حکمت عملی بے نقاب
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی چینل 13 کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل
نومبر
اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
بیجنگ اور واشنگٹن تعلقات کو سنگین مسائل کا سامنا
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ اور
دسمبر