ترکی اور پاکستان کے درمیان معاہدہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے مابین ترجیحی تجارت کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہونا باعث مسرت ہے، اس معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ ایک عظیم لمحہ اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں انقرہ کے دورے کے بعد دونوں ممالک کی مخلص قیادت کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں بالآخر یہ معاہدہ طے پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج جس معاہدے پر دستخط کیے ہیں وہ پاکستان کے لیے تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گا، اس حوالے سے ہماری صلاحیت اور ہمارا عزم غیر معمولی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں یہ معاہدہ نئی بلندیوں کو چھونے میں مدد دے گا، ہم اس موقع کے لیے طول عرصے سے کوشش کر رہے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم عزم کرتے ہیں کہ اب اس معاہدے پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ دنیا جان سکے کہ یہ ہمارے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے۔

قبل ازیں وزیر تجارت نوید قمر نے ترک ہم منصب ڈاکٹر مہمت موش کے ہمراہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ڈاکٹر مہمت موش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدے کے موقع پر میں یہاں خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی گہری جڑیں ہیں، اس تناظر میں آج کا یہ معاہدہ ہمارے تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اس معاہدے کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں، آج بالآخر ان کوششوں کا ثمر مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ ترکیہ نے اس معاہدے پر پیش رفت میں اہم اثرات مرتب کیے، اس وقت سے دونوں ممالک کچھ حساس معاملات پر سمجھوتوں کے باوجود اس ملاقات کے لیے مشترکہ بنیادیں تلاش کر رے تھے اور بالآخر ہم اس معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوگئے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دراصل 2016 کا معاہدہ تھا جو کچھ وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار ہوگیا تھا، وزیراعظم کے تازہ دورہ ترکیہ میں اس معاہدے کو نئے سرے سے آگے بڑھانے میں مدد ملی اور محض 2 ماہ کے عرصے میں ہماری کوششوں سے یہ معاہدہ بالآخر طے پاگیا۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی، معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی خریدار، روسی تیل، چینی پیسہ،ڈالر غائب

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:ماہرین اس اقدام کو بین الاقوامی لین دین میں یوآن کی

رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے

🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی

وزیر خارجہ نے جہانگیر ترین کو بہترین مشورہ دے دیا

🗓️ 10 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ

تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

🗓️ 19 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے پشاور

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا جوان شہید

🗓️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی

صیہونی فوجی کیمپ پر فائرنگ

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف اپنی

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی

غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے خلاف اقوام متحدہ کی دو قراردادیں

🗓️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے حق میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے