?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے پاکستان کی حمایت اور خطے میں امن کے مطالبے پر شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے، بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت دینے میں ناکام رہا، بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے۔ ترک سفیر نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین کو موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینا ہوگا۔
دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید مذمت کی۔


مشہور خبریں۔
معاشی صورتحال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے، سبسڈی نہیں دے سکتے، نگران وزیر خزانہ
?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے
اگست
حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی
جون
جرم سے انکار کرنے کا بھی انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:لیبیا سے اٹلی جانے والے سمندری راستے پر یونانی پانیوں میں
جون
تائیوان کی صورتحال کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کے سفیر شیہ فنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے
اکتوبر
امریکہ کا ایران پر حملہ؛کمزور اسرائیل کی پشت پناہی یا سفارتکاری کا خاتمہ؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے ایٹمی مراکز پر امریکی حملہ، ایران کے میزائل
جون
ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر
فروری
آنے والے لبنانی انتخابات 33 روزہ جنگ کا سیاسی ورژن
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے چیئرمین سید ابراہیم امین السید نے کہا
فروری
فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان اور ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ملک میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومتِ
جنوری