?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہر سرکاری ملازم کو پرفارمنس پرموشن کے لیے زیر غور لانا اس کا بنیادی قانونی حق ہے۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ دو ماہ کے اندر درخواست گزار کے کیس کو میرٹ پر دوبارہ سنے۔
پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار پولیس سروس کا سینئر افسر تھا جسے تین مرتبہ ترقی سے محروم رکھا گیا، حالانکہ 2013 سے 2018 تک اس کی تمام کارکردگی رپورٹس بہترین تھیں۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 2019 کی کارکردگی رپورٹ کی عدم موجودگی کی وجہ افسر کو فیلڈ پوسٹنگ نہ ملنا تھا، اور یہ کوئی منفی پہلو نہیں۔
عدالت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ترقی نہ دینے کے فیصلے میں کوئی ٹھوس جواز یا شواہد موجود نہیں تھے، بلکہ منٹس میں منفی ریمارکس ثبوت کے بغیر شامل کیے گئے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ پروفرما پروموشن سرکاری ملازمین کا قانونی حق ہے، اور اگر کوئی افسر ترقی کا اہل ہو تو اسے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ترقی دی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، لہٰذا اس کی ساکھ پر منفی اثر ڈالنا غیر منصفانہ ہے۔عدالت نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ترقی کے معاملات میں شفافیت اور بروقت فیصلوں کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ریٹائرڈ افسران کو طویل انتظار اور ناانصافی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مشہور خبریں۔
جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے
?️ 25 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے
اپریل
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
اگست
حماس کے رہنماؤں کے قتل کی صورت میں تل ابیب کو خطرناک دھمکی
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے اخبار الاخبار نے آج پیر کو اس خطرناک
مئی
پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات عالمی استحکام کیلئے اہم ہیں، صادق سنجرانی
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ
جون
نیتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے قانونی مشیر نے
نومبر
میں ایران کو ایک بڑا اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہوں!:ٹرمپ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ
اپریل
یمن کے خلاف ممنوعہ امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بموں
اگست
حکومت کا 2 بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنے کا حکم
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر
جنوری