?️
سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں سندھ کے نوجوانوں کیلئے بڑے فیصلے کئےگئے ہیں، سندھ کے ایک لاکھ سےزائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کےاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز کی تیاری کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے سندھ کو ہرقسم کے قدرتی وسائل سے نوازا ہے ، سندھ میں کسی چیزکی کوئی کمی نہیں ہے، وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کےاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجزکی تیاری کی جائے، سندھ پیکج 446ارب روپے کا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئےاگلے ہفتے سے منظوری ہوجائے گی ، مرادسعید ذاتی حیثیت میں اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں بجلی کے ترسیل کا نظام نہیں بنایاگیا، گیس پیدا کرنےوالا سب سے بڑا صوبہ سندھ ہے، آج بھی سندھ کے اضلاع میں گیس نہیں پہنچ رہی ہے، سندھ کیلئے52ارب کے منصوبے گیس کے ہیں جو دوسال میں مکمل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام کے ووٹ سے آنیوالی صوبائی حکومت مشکلات پیدا کرتی ہے ، سندھ حکومت نئی گاج ڈیم کیلئےمزید پیسہ لگانے کو تیار نہیں ، وزیراعظم نے فیصلہ کیا نئی گاج ڈیم کیلئے وفاق رقم فراہم کرےگا، 28800 ایکڑ زمین کوپانی مہیاکرنےکایہ منصوبہ وفاقی وسائل سے مکمل کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 25 ہزار بچیوں سمیت تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کھیلوں کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے ، سندھ کا بچہ بچہ ہونہار ہے، اسے ہنرسکھا دیں تودنیا سے مقابلہ کرسکتاہے، 1لاکھ 30ہزار نوجوان کھیلوں کی فیسلٹیز ان اضلاع سے حاصل کررہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی 12لاکھ کی آبادی کو آپٹک فائبر سے کنکٹ کرنے جارہےہیں، سندھ میں پارسپورٹ بنوانے کیلئے اب لوگوں کو باہر جانا نہیں پڑے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مشن لندن اورسوئٹزرلینڈ میں جائیداد بنانا نہیں ہے ، عمران خان کا مشن ہے پاکستانیوں کی زندگی کو بہتر کرناہے، ترقیاتی کاموں سے سندھ میں ترقی کا خواب پورا ہوتا نظر آئےگا۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی
جولائی
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے
?️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے
نومبر
اردگان کی جیت کے 5 اہم اسباب
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے اختتام اور موجودہ صدر کی جیت
مئی
اقوام متحدہ یمن کی جنگ کے بارے میں غیر جانبدار نہیں:یمنی عہدیدار
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر نے اقوام متحدہ پر
جولائی
ھآرتض: جنگ کا خاتمہ اسرائیل کو بین الاقوامی فورمز پر مقدمہ چلانے سے نہیں روک سکے گا
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار ھآرتض کے مطابق غزہ جنگ کا خاتمہ بھی
نومبر
مون سون بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 2300 کنال کے علاقے میں جھیل بنا دی گئی
?️ 18 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مون سون بارشوں
مئی
وادی اردن میں دو صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادی اردن میں ہونے
جنوری