?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 242 فٹ ہے، اس وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کے دیگر دو بڑے آبی ذخائر یعنی تربیلا اور چشمہ پہلے ہی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بھر چکے ہیں۔
اس وقت ملک کے تینوں آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تینوں آبی ذخائر میں پانی کی یہ مقدار ملک کے زرعی شعبہ اور پن بجلی کی پیداوار کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔
اعلامیہ کے مطابق1967 میں مکمل ہونے والا منگلا ڈیم کم و بیش 6 دہائیوں سے ملک کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، منگلا ڈیم ضرورت کے وقت ملک میں زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے جب کہ سیلاب روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور نیشنل گرڈ کو ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی فراہم کرتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ منگلا ڈ یم کی تکمیل پر ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 58 لاکھ 80 ہزارایکڑ فٹ تھی، جو گاد اور مٹی بھرنے کے قدرتی عمل کے باعث 2004 تک کم ہو کر 46 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گئی۔
مزید کہا گیا کہ 2004 میں واپڈا نے منگلا ڈ یم ریزنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بحال ہوئی بلکہ 29 لاکھ ایکڑ فٹ کے اضافہ سے یہ بڑھ کر 75 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئی اور یوں منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن گیا۔
منگلا ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، جس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تھی، تاہم بجلی پیدا کرنے کے آلات پرانے ہونے اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی وجہ سے اضافی پانی دستیاب ہونے پر واپڈا منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ پراجیکٹ مر حلہ وار مکمل ہوگا اور اس کی تکمیل پر منگلا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
امریکہ کی لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کے جال میں گھسیٹنے کی کوشش
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور
مارچ
اداکاری کب سیکھو گے؟ ہدایت کار نبیل قریشی کا فہد مصطفیٰ پر مزاحیہ طنز
?️ 22 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز نبیل قریشی نے اداکار ببرک شاہ کی
اگست
صیہونی قیدیوں کی حالت پر نیتن یاہو کی تشویش
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے
دسمبر
سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ یمنی بچوں کے قتل عام کی تماشائی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سلامتی کونسل اور یمن کے لیے اقوام متحدہ
فروری
فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر
مئی
برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی
اکتوبر
21ویں صدی کی نسل پرست حکومت کون ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قطر
ستمبر