تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے کا فیصلے کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بلے کا نشان ملتے ہی اپنے تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں بیرسٹر گوہر نے شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں بیرسٹر گوہر کا تفصیلی انٹرویو آج شام 07 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

انٹرویو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا نشان واپس ملتے ہی ہم اپنی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے، ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ ہم واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا تحریک انصاف میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنی جماعت ہی میں رہیں گے، سنی اتحاد کونسل شاید مرجر نہ کرے، کیونکہ وہ وہ ایک مذہبی اور ہم ایک جمہوری جماعت ہیں، ہم اپنا پلیٹ فارم رکھیں گے۔

یاد رہے کہ 19 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

14 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ 22 دسمبر 2023 کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسنیٰ کراچی سے 500کلو میٹر دور، ایک اور مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہونے کیلئے تیار

?️ 1 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنی کراچی سے

ترک تاجر افغانستان میں کس چیز کی تلاش میں ہیں؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کی کانوں اور تیل کی وزارت نے ایک بیان

کون کس کا حامی ہے؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں

فرخ حبیب کی رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ سے نوٹس لینے کی درخواست

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات

ترکی کے شیطانی خواب پورے نہیں ہوں گے: فیصل مقداد

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پیر کی سہ

پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

?️ 7 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف

امریکہ نے کرون کی ایمرجنسی میں توسیع کی

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   جو بائیڈن نے کورونری دل کی بیماری سے 900,000 امریکیوں

افغانستان میں ذلت آمیز شکست کو چھپانے کے لیئے امریکا نے نئے بہانے بنانا شروع کردیئے

?️ 19 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کیئے لیکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے