?️
لاہور ( سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ت حکومت آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کرے گی، عمران خان عوام کے حقیقی لیڈر ہیں مخالفین کے دباؤ میں نہیں آئیں گے تمام ادارے ایک پیج پرہیں ، 2023 سے پہلے نہ الیکشن ہوں گے نہ ہی حکومت کہیں جانے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے حقیقی لیڈر ہیں مخالفین کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، حکومت آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کرے گی، 2023 سے پہلے نہ الیکشن ہوں گے اور نہ ہی حکومت کہیں جانے والی ہے، ملکی ترقی واستحکام کے لیے تمام حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں، کیوں کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ، سفارتی اور معاشی سمیت ہر شعبے میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوش حالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے، نئے مالی سال کے دوران معیشت مزید تیزی سے ترقی کرے گی، روشن ڈیجیٹل پاکستان سے تر سیلات میں مسلسل ا ضافہ ہورہا ہے، احساس اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام حکومتی غریب دوستی کا ثبوت ہے، آج ملکی معیشت مستحکم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، ملکی ترقی اور خوش حالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر23 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے، زرمبادلہ ذخائر میں مزید 16کروڑ77 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر15 ارب 77 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، وزیرتوانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر23 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان ایکسپورٹ شعبے میں تیزی نظرآرہی ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوجائے گی، رواں سال 4 فیصد معاشی شرح حاصل کریں گے، رواں سال صرف مارچ کے دوران 3.2 ارب ڈالرکی ايکسپورٹ ريکارڈ کی گئیں، جب کہ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال کے اختتام تک زیادہ گروتھ ہو۔
اسی طرح 18 مئی کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں مزید 16کروڑ77 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 22 ارب91 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ، مرکزی بینک کے ذخائر 17 کروڑ 66لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 77 کروڑ 45 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر89 لاکھ ڈالر کی کمی سے7 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا معاشی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: مغربی اور عبرانی ذرائع نے ایران کے ساتھ جنگ میں
جون
چوری کا پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی:فواد چوہدری
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا
مارچ
پلاننگ کمیشن سے این او سی نہ ملنے پر آئی ٹی کے 2 بڑے منصوبے تاخیر کا شکار
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پلاننگ کمیشن سے تاحال این او سی کا
ستمبر
خیبرپختونخوا: پی ٹی ایم رہنما علی وزیر ڈیرہ اسمٰعیل خان سے گرفتار
?️ 15 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ
نومبر
صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی
فروری
صیہونی وزیر جنگ کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی ویب سائٹ نے عبرانی زبان کے ذرائع کے حوالے
اکتوبر
11لاکھ کشمیری کسانوں کو بینکوں کے17ہزار814کروڑ روپے کے قرض کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا
?️ 4 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و
فروری
بلاک بسٹر ڈراما ’ہمسفر‘ کو 2 بار منع کرچکا تھا، فواد خان کا تقریباً 10 سال بعد انکشاف
?️ 7 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے
جنوری