?️
پشاور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا۔
اخیتار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر تحریک انصاف نے لندن میں مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے میں کیا بیانیہ بنایا، ان حالات میں ڈائیلاگ ہوتے نظر نہیں آتے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا، حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی یہ حکومت کی مجبوری ہے، تحریک انصاف نے چیزیں خراب کر دیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے موقع پر ہم نے یہ طے کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے اور پنجاب کی روایتی مہمان داری کی جائے گی لیکن انہوں نے موقع ہی نہیں دیا، انہوں نے آزادی اظہار کے نام پر وزیراعلی پنجاب کو گالیاں دیں۔ اختیارولی خان نے کہا کہ فیض حمید کی باقیات نہ ہوتی توان کی خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہوتی، مریم نوازکوپشاورمیں جلسےکی دعوت دوں گا ایسا جلسہ کرکے دکھاؤں گا اِن کوپتا چل جائے گا۔
اُن کا ایک اور سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ بدمعاشوں کوجب اسمبلی لیکرجائیں گےتو اِن کو روکا جائے گا، آزادی اظہاررائے کے نام پر نازیبا زبان استعمال کی گئی، اگریہ گالی نہ دیتے تو ایسا ماحول نہ ہوتا۔


مشہور خبریں۔
چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا تعاون؟
?️ 25 اکتوبر 2025چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا
اکتوبر
وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے
مارچ
اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی صیہونیت مخالف قرارداد کا خیر مقدم کیا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جنوری
پی آئی اے کا کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ
?️ 23 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے
اپریل
شہید سلیمانی کو مقاومت کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی پر یقین تھا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے حاج
جنوری
اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج
نومبر
غزہ کے نوجوانوں نے قابضین کو کیا خبردار
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مزاحمتی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کو خبردار
ستمبر
منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد
اپریل