تحریک انصاف الیکشن کیسے لڑیگی،سینیٹر ہمایوں مہمند نے پلان سی بتا دیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پلاننگ کیا ہو گی پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے پلان سی بتادیا ۔ جیو نیو ز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم موبائل فون کے ذریعے اپنے ووٹروں تک پہنچیں گے۔

ملک میں 15 کروڑ موبائل فونز ہیںان میں سے 11،10 کروڑ ووٹرتو ہوں گے۔ سینیٹر ہمایوں مہمند کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں ضرورکامیاب ہونگے اوراگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ بھی ملیں توبھی ہم مرکز ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیں گے ۔

مخصوص نشستوں کیلئے بھی ہمیں کوئی نہ کوئی پلان کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن 80،70 فیصد لوگ نکلیں گے تو دھاندلی نہیں ہو سکے گی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا ۔

سپریم کورٹ آف پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست منظور کرلی تھی ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیاتھا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے فیصلہ سنایا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کئی ماہ سے تحریک انصاف کو الیکشن کروانے کےلئے نوٹس جاری کر رہا تھا ۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کروائے لیکن ان میں سقم پائے گئے، الیکشن کی جگہ مشتہر نہیں کی گئی، دیگر امیدواروں کو پارٹی الیکشن میں کھڑا ہونے کا موقع نہیں ملا ۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ ثابت نہیں ہوتا کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کروائے تھے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے تھے اور تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کو بلے کے نشان کی بجائے دیگر نشانات الاٹ کئے تھے۔

مشہور خبریں۔

نائیجر میں دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد ہلاک

🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:نائیجر کی وزارت داخلہ نے پیر کی صبح بتایا کہ اس

صیہونیوں پر حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ مار کرنے والے میزائلوں کا خوف

🗓️ 28 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے پوائنٹ پر مار کرنے والے میزائلوں نے صہیونی

ملکہ الزبتھ سامراجی طاقت: آسٹریلوی سینیٹر

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ایک آسٹریلوی سینیٹر نے حلف اٹھاتے وقت ملکہ الزبتھ دوم کو

اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟

🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات

کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟

🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے اپنے اہم ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ

سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دور نہیں،عمران خان

🗓️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے

🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور

🗓️ 11 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے