?️
کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ تھا، بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق شارع فیصل پر سانحہ کارساز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے ایسے واقعات ہوئے، لیکن 18 اکتوبر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید بےنظیر بھٹو ایک امید کے ساتھ پاکستان آئی تھیں، سانحے میں کارکنان شہید ہوئے جس کے باوجود بی بی ڈری نہیں اور جدوجہد جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی بی بی کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے، ہم اپنے قائدین کے وژن کے مطابق پاکستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ کارساز آج بھی ہمارے ذہنوں میں زخم کی مانند تازہ ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 18 سال گزر چکے مگر 177 سے زائد جیالوں کی قربانیاں ہمیں ہر دن جمہوریت کے دفاع کی یاد دلاتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ بطورِ منصوبہ آمریت اور دہشت گردی کی ملی بھگت تھا، مگر قاتلوں کا مقصد ناکام ہوا اور ملک میں شہدا کے خون سے جمہوریت کا سورج پروان چڑھا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں آج عہد کریں کہ ہم شہدائے کارساز کی دی ہوئی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور امن و جمہوریت کے لیے ہر محاذ پر لڑتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں CPEC کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
?️ 8 نومبر 2022چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی
نومبر
پاکستان کا افغانستان سے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد
دسمبر
تیونس کی النہضہ تحریک کے رہنما پر ملک چھوڑنے پر پابندی
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: تیونس کے عدالتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک
مئی
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے سوکوترا میں نیا فوجی اڈہ تعمیر کیا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
عمران خان نے ملک کو ایکسپورٹ اور پیدوار پرانحصار کرنے والی معیشت بنا دیا
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی
عدالت کیخلاف پریس کانفرنسز ہوئیں تب عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہوا؟
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیل نے ۴۷ مرتبہ معاہدہ توڑا
?️ 18 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیل نے ۴۷ مرتبہ معاہدہ
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں آباد کاری کے لیے انتہا پسند صہیونیوں کا نیا تصور
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت اور مزاحمتی گروپوں کے درمیان
فروری