بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔

ذرائع کے مطابق انہٟوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں، اس کے علاوہ ان خواتین کے بچوں کو ’’ہونہار سکالرشپ‘‘ پروگرام میں بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں نہ آئیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بیوہ خواتین کی مکمل معاونت کو یقینی بنائیں اور انہیں ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کریں، میرا عزم ہے کہ پنجاب کی کوئی بیوہ خود کو اکیلا محسوس نہ کرے، ریاست کو ہر لمحہ اپنے ساتھ کھڑا پائے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجی غزہ نامی ایک بڑی گھات میں داخل

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق ایک ہفتے سے زیادہ زمینی پیش قدمی

بار بار الیکشن ہونے سے صیہونیوں کو اربوں کا نقصان

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی صنعتی سنڈیکیٹ کے سربراہ نے اس ریاست میں بار بار

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

?️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گزشتہ

گلانٹ کے اعترافات سے اسرائیل کے جھوٹ بے نقاب 

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرداوی نے اسرائیلی وزیر دفاع سابق

شہداء کا مشن ہماری مشعل راہ ہے:انصاراللہ کے سربراہ

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنی تازہ تقریر میں

’صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے‘

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف

1948 کے بعد سے پہلی بار بنی براک ایرانی میزائلوں کی زد میں

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی خاخاموں کے تمام دعوؤں کے باوجود 1948 کے بعد

ترکی برائی کا محور

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے