?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کیلئے ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے رحمت کارڈ کی منظوری دے دی ہے، اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا جبکہ اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کیا جائے گا۔
اس پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور آفس آف زکوٰۃ کے ذریعے رجوع کیا جا سکے گا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بیوہ کو خیرات نہیں بلکہ باوقار حق ملے، پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے اور حقدار تک حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں سیلاب؛ تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے تاریخ
ستمبر
سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔رہنما فواد چوہدری
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم
جولائی
وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال
فروری
جوہری اثاثوں پر جو بائیڈن کا بیان، امریکی سفیر ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب
?️ 15 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
اکتوبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماؤں، کارکنوں کے گھروں پر ایس آئی اے اور بھارتی فورسز کے چھاپے
?️ 9 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
ترکی شام سے کیا چاہتا ہے؟ ایک رپورٹ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے ترکی کی جانب سے شام کی غیر
دسمبر
حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی
اگست