?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خصوصی سیکیورٹی کاغذ مطلوبہ مقدار میں دستیاب نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کے مسئلہ پر ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔
بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ہے، وہاں پر چھپائی کے سلسلہ کو ملک کے دیگر حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا تاہم اس کا دار و مدار خصوصی سیکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی کے ساتھ پرنٹنگ پریسز کی استطاعت پر منحصر ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اگر خصوصی سیکیورٹی کاغذ مطلوبہ مقدار میں دستیاب نہ ہوا تو کمیشن کے پاس ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہے گا۔
اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ ایسے وقت جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کی جا رہی ہے، کچھ حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرانا پڑرہی ہے جس کے لیے اس مرحلہ پر درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2018 کے عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے 800 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا۔
اس میں کہا گیا کہ 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر لگ بھگ 2400 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی ضرورت پڑی تاہم کمیشن نے صورت حال کی سنگینی کے باعث بیلٹ پیپر کے سائز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی ضرورت 2170 ٹن رہ گئی۔
ترجمان نے کہاکہ یہ مقدار محض ایک دفعہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس صورت حال میں کچھ حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا بڑھتا ہوا سلسلہ اور اس مقصد کے لیے درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی اس مرحلہ پر بروقت دستیابی اور چھپائی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی: رمضان سے قبل منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے جرمانہ
?️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) رمضان کے آغاز سے قبل کراچی کی انتظامیہ نے
مارچ
عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
?️ 3 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری
فروری
طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے
جون
مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، محمد اورنگزیب
?️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مربوط
فروری
فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی
?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا
مئی
اسلامی بینکاری کیلئے نظرثانی شدہ شریعہ گورننس فریم ورک جاری
?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری کی صنعت
نومبر
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، شمشاد اختر
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا
اکتوبر
فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی
مارچ