🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا ہے، بل میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے متن کے مطابق جو شخص منظم بھیک مانگنے کے لیے کسی کو بھرتی کرے، پناہ دے، اسے 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
بل میں مننظم بھیک مانگنے کی وضاحت بھی کی گئی ہے جس سے مراد دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر بہانے سے بھیک مانگنے میں ملوث کرنا ہے جب کہ کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا بھی اس میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ، قسمت کا حال بتا کر ،کرتب دکھا کر بھیک مانگنے کو بھی اس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ کسی بہانے سے اشیا فروخت کرنا، بار بار گاڑیوں کی کھڑکیوں پر دستک دینا، زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا بھی منظم بھیک مانگنے کے زمرے میں آئے گی۔
بل میں منظم بھیک مانگنے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی نجی احاطے میں داخل ہو کر بھیک مانگنا یا خیرات وصول کرنا، کسی زخم، چوٹ، بیماری، معذوری کو دکھا کر ہمدری حاصل کرکے پیسے وصول کرنا بھی اس میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں، خود کو بطور نمائش استعمال ہونے دینا بھی منظم بھیک مانگنے کے زمرے میں آتا ہے۔
بل کے اغراض و مقاصد میں بتایا گیا کہ گلف کو آپریشن کونسل (جی سی سی) ممالک کے مطابق حج، عمرہ، زیارت کے دوروں پر آنے والے کچھ پاکستانی بھیک مانگنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پاکستانی حکام پر زور گیا کہ بھیک مانگنے والے اور ان کے پیچھے موجود گینگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیوں کہ ملوث ایجنٹ اور گینگ آسانی سے قانونی کارروائی سے بچ جاتے ہیں۔
بل میں مزید کہا گیا کہ بھیک مانگنا کسی ایسے قانون میں جرم نہیں ہے جو ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں ہو،اس مسئلہ کی حساسیت کے پیش نظر، بھیک مانگنے کو جرم قرار دینے کی اشد ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے
جولائی
بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہوگا: وزیر خارجہ
🗓️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا
اگست
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں روس کا اہم بیان
🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے
اپریل
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا
🗓️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ
اکتوبر
اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی
مارچ
طالبان کا تہران کے اتحاد پر مبنی موقف کا خیر مقدم
🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ
اکتوبر
بن لادن کا ترجمان لندن کی سڑک پر
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ترجمان کی لندن میں
جنوری
اسرائیلی خاتون کی لاش پر صہیونیوں کا جنجال
🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کے روز تحریک حماس
فروری