🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سفیر اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا، ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو ان سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان دیا تھا کہ سائفر سازش سراسر جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔
ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ میں اس نکتے پر بہت واضح جواب دینا چاہتا ہوں، یہ الزامات، یہ سازشی تھیوری، جھوٹ ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے، میں نے اس حوالے سے پریس رپورٹنگ کا جائزہ لیا ہے جسے پاکستان میں سائفر کہا جاتا ہے جو مبینہ طور پر یہاں کے سفارت خانے سے لیک ہونے والی سفارتی کیبل ہے۔
مشہور خبریں۔
شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی نیلم منیر کی کام پر واپسی
🗓️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے پہلے ہی
جنوری
صہیونی پھر ہوئے ناکام
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے 7
نومبر
پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری
🗓️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نئی آنے والی میگا بجٹ فلم ’منی
فروری
عمر سرفراز چیمہ کی پریس کانفرنس
🗓️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں
مئی
پھانسی کی سزا یافتہ مجرموں کے متعلق لاہور سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
🗓️ 10 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزائے موت کے منتظر ذہنی
فروری
سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ
نومبر
طلبہ تنظیموں کا سندھ حکومت سے طلبہ یونین پر پابندی فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ
🗓️ 10 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں طلبہ تنظیموں نے سندھ حکومت سے طلبہ
فروری
پانچ اسرائیلی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی
🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ موڈیز
فروری