?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوتے ہوئے کہا کہ گھی ،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ ئے گی،بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔ملک میں کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچالیاگیاہے اورمعیشت قابومیں آگئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل تک آگئی،تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ مناسب وقت پرعوام کوپہنچائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ایسا کچھ نہیں،ہم نے بہت مناسب بجٹ پیش کیا،ہم نے بجٹ میں امیر لوگوں سے قربانی مانگی،چین نے مشکل میں ہماری مالی مدد کی ہے۔
انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بھی پی ٹی آئی کی نااہلی تھی،پی ٹی آئی والے کہتے ہیں بجلی کی کیپسٹی زیادہ ہے جو بےبنیاد بات ہے۔
کاش پی ٹی آئی حکومت عقل مندی سے کام لیتی۔بجلی کی کیپسٹی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ افغانستا ن،افریقہ اور دیگر ممالک سے کوئلہ آرہاہے۔ہم نے جوپلانٹس لگائےتھے وہ بھی پی ٹی آئی دور میں بند تھے۔پنجاب حکومت اپنے پیسوں سے بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے،پنجاب حکومت غریب کا بوجھ اٹھاتی ہے توپی ٹی آئی اس اقدام کو چیلنج کرتی ہے جس پر افسوس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم غریب کو ریلیف دیتے ہیں تو پی ٹی آئی آگے دیوار بن جاتی ہے،ہم نےفوری ڈھائی ہزارمیگاواٹ کی کمی پوری کی،جبکہ ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کاخمیازہ بھگتناپڑرہاہے۔مفتاح اسماعیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت غریب کا بوجھ اٹھاتی ہے توپی ٹی آئی اس اقدام کو چیلنج کرتی ہے جس پر افسوس ہے۔
مشہور خبریں۔
طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل
مئی
مسلم لیگ ق متحد ہے:چوہدری پرویز الٰہی
?️ 10 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز
جون
نیتن یاہو اور اس کے وزراء جھوٹے اور مجرم ہیں
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ریزرو جنرل یاریو لیون نے اس اتوار کو
اگست
داعش دہشت گردوں کا سامرا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش سامرا شہر
دسمبر
دنیا کو صیہونی حکومت کا احتساب کرنا چاہیے:پاکستانی اخبار
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے عین وقت میں صیہونی حکومت کی ایران مخالف
دسمبر
شام کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغغ نے اس ملک کی خارجہ کے ایک ٹیکنیکل
مئی
خدا کی قسم یمن میں سعودیوں اور اماراتی عوام کا غرور کچل دیا گیا: سید عبدالملک الحوثی
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی
جون
ملک میں سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، وزیراعظم
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں آئین و قانون
مئی