بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز میں ایس سی او کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اور ایس سی او خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان جارحیت کے خلاف اور عدم مداخلت کا حامی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل مدتی تنازعات کے پرُامن حل کا حامی ہے۔ اور ایران پر اسرائیلی جارحیت اور امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بھی شدید تشویش ہے۔ اور عالمی برادری کو غزہ کی صورتحال پر کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ اور متنازعہ علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ اور جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ سیز فائر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

بیروت میں عاشورا کے جلوس کا منفرد انداز

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن

افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے: فرخ حبیب

?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنگ

یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں

صیہونی فوج کا غزہ کے اسکول پر حملہ

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت کے دوران

Garuda operates larger planes for Jakarta-Palembang route

?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

?️ 26 اپریل 2025پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نے

پاکستان میں آج تاریخ رقم ہو گی ان شاء اللہ:اسد عمر

?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی

یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: عمان میں بلنکن کے ساتھ 5 عرب ممالک کے وزراء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے