بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی، فورسز کی سطح پر سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے، دونوں ملکوں کی فوجیں اپنی پوزیشنز پر واپس آچکیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا پہلگام واقعہ ہوا تو ہم نے آزادانہ اور شفاف انکوائری کی آفر کی، ہمارے ہاتھ صاف تھے، آج تک اس آفر کا جواب نہیں دیا گیا، پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ڈپلومیٹکلی آئسولیٹ کردیا گیا، 22 اپریل سے 6 مئی کی رات تک 29 ممالک کے دارالحکومتوں سے بات کی، ہم نے کہا بھارت والے غلط بیانی کررہے ہیں، پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا بھارت نے 6 مئی کی رات کو 75 سے 80 جیٹس بھیجے تو ہم تیار تھے، ہدایات تھیں کہ اگر بھارتی جیٹس پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوتے تو ٹارگٹ نہیں کرنا، اگر جو جہاز پاکستان کو وہاں سے نشانہ بنائے تو ان کو نشانہ بنانا ہے، پاکستان نے 6 بھارتی جہازوں کو گرایا، 4 رافیل تھے، ایس یو 30، مگ اور ایک ان مین آرمڈ بھی گرا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے لیے جیلوں کے دروازے کھولے، ماننا پڑے گا کہ دوبارہ دہشتگرد منظم ہوئے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، جو کچھ کرنا پڑے گا تو کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے

یہود دشمنی سے لڑنے کے بہانے فلسطینی حامیوں کے خلاف لندن کا کریک ڈاؤن

?️ 17 دسمبر 2025یہود دشمنی سے لڑنے کے بہانے فلسطینی حامیوں کے خلاف لندن کا

اسرائیلی فوج کا محمد الضیف کی نئی تصویر شائع کرنے کا دعویٰ

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج

مراکش نے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں مراکشی شہریوں نے ملک کے مختلف شہروں میں صیہونیت

حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے

روس کی متعدد امریکیوں پر پابندی

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے ہالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد امریکی شخصیتوں پر پابندی

ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے: انڈونیشیا

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ میں بین

حکومت کا 2 ماہ میں پہلی فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے