بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، بھارت کو اپنے رافیل طیارے پر غرور تھا جو خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی، اختتام پاکستان نے کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں، بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے اتحاد کے ساتھ یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان سے کانپتا ہے تو اس لیے کہ اہم ایٹمی طاقت ہیں، جنگی جہاز بنانے والے ممالک بھارت کے اناڑی پائلٹوں کو جہاز نہیں دیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تینوں مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

گوادر میں جاری دھرنے کو مظاہرین کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کیا

?️ 16 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)گوادر میں گزشتہ کئی روز سے مظاہرین دھرنا دیے ہوئے

لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس

?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس

اب سے نیتن یاہو فراریوں اور پناہ گزینوں کے رہنما ہوں گے: عطوان

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رای‌الیوم کے مدیر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار

لاہور میں مزارات،سینما ہالز، جمز اور پارکس بند کر دئے گئے ہیں

?️ 5 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر

شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل

?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں

لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی

امریکہ کے پاس عراق میں اب کوئی جنگی فورس نہیں

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ترجمان

امریکی ریاستوں میں اسقاط حمل کی ممانعت کے قانون پر تیزی سے عمل درآمد

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکہ میں انسانی حقوق کے امور کے کارکنوں نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے