بھارت کو افغانستان میں بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا:  طاہر اشرفی

بھارت کو افغانستان میں بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا:  طاہر اشرفی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔ پاکستان نہ تو دفاعی طور پر کمزور ہے اور نہ ہی داخلی طور پر کمزور ہے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک بڑی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے والا پاکستان ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے انخلاء اور پاکستان میں ٹھہرنے پر پروپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ تو دفاعی طور پر کمزور ہے اور نہ ہی داخلی طور پر کمزور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ جیتی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے  کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے افغانستان کے ڈالر روک رکھے ہیں، افغانستان کی صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے شوکت ترین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مختلف معاملات چلانے کے لیے پاکستان سے بھی لوگوں کو بھیجا جا سکتا ہے، فوڈ پرائس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل مئی سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، پائیدار شرحِ نمو نہ ہونے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تھا وزیر خزانہ نے اجلاس کو مزید بتایا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی گروتھ 4 اعشاریہ 8 فیصد پر لے کر جائیں گے شوکت ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 450 ملین ڈالرز دیئے ہیں۔

 

 

 

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا

?️ 19 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف

پاکستان اور افغان طالبان حکام نے سرحدی باڑ پر حالیہ تنازع پر قابو پالیا ہے

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان اور افغان طالبان حکام نے سرحدی باڑ پر حالیہ

سینیٹر مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین

جے جے وی ایل کے مالک سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے

ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر

آئندہ 2 سے 4 روز میں ٹکٹوں کا فیصلہ ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

?️ 28 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا

جنرل (ر) قمر باجوہ و دیگر کےخلاف درخواست پر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے، لاپرواہی برتنے

سندھ کے وزیر تعلیم کو بر طرف کرنے کا فیصلہ

?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے