?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔ پاکستان نہ تو دفاعی طور پر کمزور ہے اور نہ ہی داخلی طور پر کمزور ہے۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک بڑی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے والا پاکستان ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے انخلاء اور پاکستان میں ٹھہرنے پر پروپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ تو دفاعی طور پر کمزور ہے اور نہ ہی داخلی طور پر کمزور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ جیتی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے افغانستان کے ڈالر روک رکھے ہیں، افغانستان کی صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے شوکت ترین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مختلف معاملات چلانے کے لیے پاکستان سے بھی لوگوں کو بھیجا جا سکتا ہے، فوڈ پرائس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپریل مئی سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، پائیدار شرحِ نمو نہ ہونے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تھا وزیر خزانہ نے اجلاس کو مزید بتایا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی گروتھ 4 اعشاریہ 8 فیصد پر لے کر جائیں گے شوکت ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 450 ملین ڈالرز دیئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ:کورونا سے بچاؤ کے لئے محکمہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
?️ 15 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی صورت حال کے پیشِ نظر
مارچ
امریکہ کو نیتن یاہو حکومت کی حمایت بند کرنا چاہیے:امریکی سینیٹر
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسرائیلی
جون
مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن
جنوری
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور رہائشی
مئی
ٹرمپ کی ایک بار پھر کیوبا کو فوجی حملہ کی دھمکی
?️ 20 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کیوبا کے خلاف
جون
ایک اہم سعودی شہزادی کی جیل سے رہائی
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: ایک سعودی انسانی حقوق کی تنظیم نے ہفتے کے روز
جنوری
امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی نیول وار کالج کے سینئر رکن نے بحرالکاہل میں مشن
اکتوبر
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے
جون