?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جنگ میں بدترین شکست کے بعد بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا ہے، بھارت کو جنگ میں شکست کی طرح آبی جارحیت کے بھی سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا مودی سرکار کی پرانی عادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پنجاب کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے، خیبرپختونخوا بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سیلاب میں شاندار ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو آپریشن میں تقریباً 6 ہزار افراد کو سیلاب سے بچایا گیا، ریسکیو آپریشن کے بعد اب ریلیف و بحالی کا عمل جاری ہے، وزیراعلی خود ریلیف و بحالی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کو معاوضوں کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہدا کے لواحقین کو 65 کروڑ روپے سے زائد کے چیکس فراہم کئے جا چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کو 20 کروڑ روپے کے چیکس دیئے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے اہم رکن شہید
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی جماعت کی عسکری شاخ فجر فورسز کے
اپریل
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر
کوہاٹ: عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 5 اپریل 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے
اپریل
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس
اگست
خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق
?️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں برسات نے تباہی مچادی، بارشوں کے سبب
مارچ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے
اپریل
پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل
?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی
مئی
ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا
?️ 13 ستمبر 2025ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا ایک صیہونی روزنامے
ستمبر