?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے باحجاب طالبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب میں آزادی ہونی چاہئے، بھارت کا معاشرہ غیر مستحکم قیادت میں تیزی کے ساتھ زوال کی طرف جا رہا ہے۔ نریندر مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں حکومت نے مسلمان طالبات پر تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پر پابندی لگا دی ہے جس کے خلاف مسلمان طالبات سمیت دیگر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
کرناٹک کی حکومت نے فیصلے کے خلاف شدید ردِ عمل سامنے آنے کے بعد ریاست میں تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند کر دیے ہیں۔دوسری جانب ممبئی میں کرناٹک حکومت کے فیصلے کے خلاف دستخطی مہم شروع کی گئی جس میں ہزاروں مسلمان طالبات اور خواتین نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مشہور خبریں۔
حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے
مئی
اسٹارک لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئی، خدمات کی فراہمی کیلئے حکومتی منظوری کی منتظر
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی
جنوری
تیونس اور تل ابیب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کی
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج شام بدھ کو
جون
فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے
ستمبر
شیخ زکزاکی کی آزادی میں رکاوٹیں
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:نائیجیریا میں شیخ زکزاکی کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی سعودی
مارچ
معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش
دسمبر
مغربی ممالک کی طرح عربوں کا بھی دوغلہ پن
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے خلاف کھیلوں پر پابندی نے عرب دنیا میں بڑے
مارچ
کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا
ستمبر