?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی معیشت سُکڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی صورتحال ہے جبکہ بھارت کی معیشت غلط پالیسیوں کی وجہ سے 7 اعشاریہ 3 فیصد سُکڑ گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 230 ملین آبادی غربت کی لکیرسے نیچے رہ گئی اور بھارت میں اپریل میں 73 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔
دورہ عراق سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں کسی وزیر خارجہ نے عراق کا دورہ نہیں کیا تھا۔ عراق اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا اہم رکن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عراق کا دورہ کیا اورعراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہ کیا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے عراق کا کردار اہم ہے۔
قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عراق مسئلہ فلسطین کو اپنے داخلی امور کا مسئلہ سمجھتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو کامیابی ہوئی اور مشرقی وسطی میں سیز فائر ممکن ہوا۔ کوشش ہے کہ امن عمل آگے پڑھے۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے جو تحریک پیش کی ، اس میں بہت بڑی کامیابی ملی اور کمیشن بنادیا گیا۔ یہ کمیشن جنگی جرائم کی تحقیق کرے گا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیرسے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے تک برصغیر میں دیر پا عمل ممکن نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے یوکرین کو محدود امداد کے بارے میں خبردار کیا
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
فروری
اوباما کی خاموشی ٹوٹ گئی۔ "ٹرمپ کے دعوے مضحکہ خیز اور خلفشار ہیں”
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر کے دفتر نے ملک کے موجودہ صدر
جولائی
کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے
?️ 26 نومبر 2025 کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے
نومبر
ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں
فروری
ایف بی آئی اور عدلیہ کی ٹرمپ کے ساتھ مقابلہ امریکی عہدہ داروں کے لیے وبال جان
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کی فلوریڈا میں سابق
ستمبر
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ
نومبر
صیہونی جاسوس یونٹ 8200 کو غیرمعمولی بحران کا سامنا
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق فوجی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر
فروری