?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر پاکستان کے تنہا ہونے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں چھوڑتا تاہم پاکستان کو تنہا اور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، وہ دن آئے گا جب تمام انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
شیخ رشید نے ایک بار پھر کہا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نے ان کی ٹیم کو سکیورٹی دی تھی، ہم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر پاکستان کے تنہا ہونے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، ہم زندہ قوم ہیں، ہمیں تنہا اور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
افغانستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان نے 10 ہزار سے زیادہ افراد کو افغانستان سے نکالنے میں تعاون کیا جبکہ بھارت کو افغانستان کے حوالے سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں افغان مہاجر کیمپ کا پروپیگنڈا کیا لیکن ہم نے بین الاقوامی میڈیا کو دکھایا کہ یہاں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے، پاکستان نے افغانستان زیادہ لوگ جا رہے ہیں جبکہ کم لوگ ادھر آ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بجلی کمپنیاں زائد بلنگ کرکے صارفین کا خون نچوڑنے لگیں
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی فراہمی میں زائد بلنگ اور بدعنوانی
دسمبر
ٹرمپ کے معاون کا سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازع
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے ہفتے کے روز
ستمبر
ایون فیلڈ کیس میں بریت کے بعد نواز شریف کے ’لاڈلہ‘ ہونے میں کیا کوئی شک رہ گیا؟ پرویز الہٰی
?️ 30 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے
نومبر
تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، خواجہ آصف
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے وقت کا معین
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ
جون
وزیر داخلہ نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے
دسمبر
فزکس کا نوبیل انعام تین امریکی سائنس دانوں کے نام
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان
اکتوبر
اہم رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 81 کارکنان گرفتار
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے
فروری