?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے 12 ہیروپ ڈرونز گرادیے، لاہور میں ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی جبکہ میانو میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 12 ہیروپ ڈرونز مار گرا دیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ اب بھی جمع کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ میانو سندھ میں ڈرون کی سرگرمی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب کو پاکستان پر حملہ کرکے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جواباً اسے جو ہزیمت اٹھانا پڑی، جس میں اس کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرائے گئے، لائن آف کنٹرول پر اسے شدید جانی نقصان اور پوسٹوں کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد لگتا ہے کہ بھارت عقل کے تمام راستے کھونے کے قریب ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے رات جو جارحیت کی ہے وہ انتہائی شدید اشتعال انگیزی ہے اور آپ کی افواج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے اور افواج پاکستان انہیں ایک ایک کرکے نشانہ بنارہی اور تباہ کر رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اقوام عالم دیکھ رہی ہیں کہ بھارت نہ صرف اس خطے اور پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ہم ہر قسم کے خطرات اور ہر قسم کی جارحیت سے نہ صرف نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، نمٹ رہے ہیں بلکہ جارحیت کرنے والوں کو سبق سکھانے کا نہ صرف عزم رکھتے ہیں بلکہ اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت اس ننگی جارح اقدامات کی قیمت ادا کر رہا ہے اور قیمت ادا کرتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
مصری نوجوان کے ہاتھوں کیمپ ڈیوڈ کی موت
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
جون
استنبول: نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
?️ 22 جون 2025استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور
جون
داعش اور شام کے تیل کے ذخائر کا استحصال
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ شمال
جنوری
یوکرین امریکی بحران کا شکار
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای نے عید مبعث رسوال الله کے
مارچ
وزیر اعظم نے ٹیلیفوں پر مصر کے صدر سے فلسطین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق
مئی
تیونس آمریت کی طرف گامزن
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: تیونس کی معزول پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوچی نے ایک
دسمبر
صیہونی قیدی کیسے آزاد ہو سکتے ہیں؟ صیہونی اخبار
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے کھلے عام اعتراف کیا کہ اگر
جنوری
مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل
?️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے
مئی