?️
کراچی(سچ خبریں)کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کا کیس الگ ہے انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کے لئے تیار ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عالمی منظر نامہ بدلنے جارہا ہے، ستقبل کی سیاست گہرے پانیوں کی ہے، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرا خارجہ رابطے میں ہیں۔ ہم بھارت سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کے لئے تیار ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورت حال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے،
شیخ رشید نے کہا کہ اسی ہفتے چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ ہوجائے گا، عمران خان کو مہنگائی کی فکر ہے، (ن) لیگ کنویں کی مینڈک ہے، پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر بات ہورہی ہے، ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے، اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا کیس الگ ہے۔


مشہور خبریں۔
قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی
مئی
شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے
جنوری
امریکہ لبنان کے ساتھ کالونی جیسا سلوک کر رہا ہے: حزب اللہ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری سے مزاحمت کے بلاک کے سینئر
نومبر
وہ راز جو نیتن یاہو نے فاش کیا
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست ہمیشہ سے میڈیا سنسرشپ کے ذریعے اپنے خلاف
جون
ٹرمپ واشنگٹن میں قتل کے مرتکبین افراد کے خلاف سزائے موت کے نفاذ کی کوشش میں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ
اگست
ٹوئٹر اور انسٹا گرام نے فلسطین سے متعلق پوسٹ کی وضاحت کر دی
?️ 12 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)معروف اپیلی کیشن انسٹاگرام اور ٹوئٹر نے فلسطین سے متعلق پوسٹ
مئی
5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور
جنوری
سی ڈی ڈبلیو پی نے 246 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے
ستمبر