?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اسے اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہلی میں فیض الہٰی مسجد اور اس سے ملحقہ جائیدادوں کا انہدام بھارت میں جاری مسلم کش مہم کا حصہ ہے، جو 1992 میں بابری مسجد کے انہدام اور بعد ازاں مندر کی تعمیر کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز ہندوتوا مہم بدستور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے جموں و کشمیر سے متعلق یومِ حق خودارادیت منایا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں انسانی حقوق کے کارکن اور سیاسی رہنما جیلوں میں بند ہیں، ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی، مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں پاکستان نے چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات میں چین کو مسئلہ جموں و کشمیر سے بھی آگاہ کیا، جس پر چینی قیادت نے کشمیر کو ایک تاریخی اور حل طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے منصفانہ حل پر زور دیا۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سہ فریقی میکنزم کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم پاکستان افغان سرزمین کے دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے سے متعلق عملی ضمانتوں کا منتظر ہے۔
ایران سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ برس ایران کے خلاف 12 روزہ جارحیت کی مخالفت کر چکا ہے، ایران کی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان ایران کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت، دھمکیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مخالف ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن؛ الاقصیٰ طوفان کی لڑائی میں غزہ کی 2480 کلومیٹر اسٹریٹجک گہرائی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان کے آغاز کے دو سالوں کے دوران
اکتوبر
صیہونی حکومت کا غلط اندازہ؛ ایران نے جنگ کی مساوات کو کیسے بدلا؟
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران نے انتہائی قلیل وقت میں تل ابیب کو
جون
کن ممالک میں بدھ کو عید الفطر ہو گی؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور کئی دیگر ممالک نے اعلان کیا ہے
اپریل
وزیر اعظم کا چند اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال میں غریب
جون
مغربی پٹی کو اسرائیل کے لیے جہنم بنا دو
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک فتح کی فوجی ونگ نے اپنی افواج
مئی
جولانی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان خفیہ معاہدوں پر وارننگ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: امنیاتی امور کے ماہر عبدالکریم خلف نے متنبہ کیا ہے کہ
دسمبر
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے
جون
امریکی وزارت خارجہ میں اصلاحات
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات
اپریل