?️
لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے، چوہدری محمد سرور آئے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کرتے رہتے ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارت میں مندر میں پانی پینے والے مسلمان بچے پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو ٹوئٹ کی ہے، ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کی ہے، جہاں مندر میں پانی پینے پر مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مسلمان بچےپر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر گورنر پنجاب دل گرفتہ ہوئے اور بھارت کی تعصب پسند حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت مکمل طور پر تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے، مودی آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز بھی انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کےحمایتی ہیں آج مسلمان ہونا بھارت میں جرم بن چکا ہے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں گورنر پنجاب نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کے قتل پر عالمی ادارے خاموشی ختم کریں، اقلیتوں کیلئے بھارت دنیا کا خطر ناک ترین ملک بن چکا ہے، اقوام متحدہ کو بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ واقعے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں ایک شخص کو مسلمان لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انسانی حقوق کے گروپ نے بھارت میں اس نوعیت کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ ریاست اترپردیش میں حالیہ سالوں میں مسلمان سمیت دیگر اقلیتی گروپوں پرہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب مسلمان لڑکے کو انصاف دلوانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین نے بھی آواز اٹھارکھی ہے ، ’سوری آصف‘ اور ’آصف وانٹ جسٹس‘ کے ہیش ٹیگ مقبول ہورہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمان اور عرب لیگ کی طرف سے منفی ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عرب لیگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی
اگست
پاکستان میں اٹامک انرجی کمیشن کے 18 اہلکار یرغمال
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ویڈیو میں
جنوری
الجزیرہ کے رپورٹر کو امریکی پیسوں میں قتل کیا گیا: امریکی قانون ساز
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کرٹز نے جمعہ
مئی
پاک چین دوستی دونوں ممالک کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ وزرائے خارجہ کا اتفاق
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اس امر پر اتفاق کیا
اگست
روس کی صیہونی بحری جہاز پر حملے کے سلسلہ میں عائد الزامات کی تردید
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی
اگست
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
?️ 13 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل
جنوری
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کیا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اتوار کے روز وزیر
مئی