?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ’مخصوص افراد‘ کو بھارت کے حوالے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم اس کے لیے نئی دہلی کو اس عمل میں تعاون پر آمادگی ظاہر کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں، اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مزید تناؤ پیدا ہوا، جس کا الزام نئی دہلی نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 روزہ جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی تھی۔
اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری خطے میں امن قائم کرنے کے لیے متعدد بار پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے لیے زور دے چکے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو سے جب سوال کیا گیا کہ کیا بطور خیرسگالی سربراہ لشکرِ طیبہ حافظ سعید اور جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کرنا ممکن ہے، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات ہوں، جس میں دہشت گردی کے مسئلہ پر بات ہو، تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو ان معاملات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد دونوں تنظیموں پر پاکستان میں پابندی عائد کر رکھی ہے، حافظ سعید اس وقت دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 33 سال کی سزا کاٹ رہیں ہے، جبکہ مسعود اظہر پر نیکٹا پابندی عائد کر رکھی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ان افراد کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے الزامات کے تحت ملک میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے سرحد پار دہشتگردی پر ان افراد کیخلاف مقدمات چلانا مشکل ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت ان افراد کو سزا دلوانے کے لیے ضروری بنیادی تقاضوں پر عمل نہیں کر رہا، انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں شواہد پیش کرنا، بھارت سے گواہوں کا پاکستان آنا، یہ سب ضروری ہے، اگر بھارت اس عمل میں تعاون پر آمادہ ہو تو مجھے یقین ہے کہ ایسے کسی بھی فرد کی حوالگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
بلاول نے بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے عزم کو نیا بیانیہ قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت جو نیا بیانیہ اس خطے پر مسلط کرنا چاہتا ہے، وہ یہ ہے کہ بھارت میں کسی بھی دہشت گرد حملے کا مطلب پاکستان کے ساتھ جنگ ہے، یہ نہ تو پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ بھارت کے مفاد میں۔
سابق وزیر خارجہ سے جب حافظ سعید اور مسعود اظہر کے موجودہ مقام کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حافظ سعید ریاست پاکستان کی تحویل میں ہیں جبکہ حکومتِ پاکستان کو یقین ہے کہ مسعود اظہر افغانستان میں ہیں، یہ بات حقائق کے منافی ہے کہ حافظ سعید آزاد شہری ہیں، وہ پاکستانی ریاست کی حراست میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مسعود اظہر کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ وہ افغانستان میں ہیں، جب بھی بھارتی حکومت یہ معلومات فراہم کرے گی کہ مسعود اظہر پاکستانی سرزمین پر موجود ہیں، تو ہم انہیں گرفتار کرنے میں خوشی محسوس کریں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی حکومت اب ان افراد کا ذکر نہیں کر رہی، اور نہ ہی ان افراد کا جنہوں نے اس دہشت گرد حملے میں کردار ادا کیا جس کی بنیاد پر یہ جنگ شروع کی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایک جھوٹ کی بنیاد پر جنگ مسلط کی گئی، یہ ایک خطرناک مثال قائم کی جا رہی ہے اور بھارت اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، بس ’دہشت گرد‘ کہو اور ایک خودمختار، مسلمان ملک پر حملہ کر دو۔
مشہور خبریں۔
ترکی اسرائیل سے ایک اور قدم قریب
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان فضائی
ستمبر
کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کا معاملہ، ترکی نے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن پر منافقت کا الزام عائد کردیا
?️ 3 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی
جولائی
روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا
جون
آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی پالیسیوں کا معترف، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مانیٹری فنڈ اور
اکتوبر
کیا کنیسٹ میں نیتن یاہو کی اکثریت باقی رہے گی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو اقتدار
نومبر
بشار اسد شامی عوام کے لیئے ہیرو کیوں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں
?️ 30 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 95.1 فیصد
مئی
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کی صبح جدہ میں
جولائی
سائبر حملے کے بعد ہزاروں صیہونیوں کی ذاتی معلومات کا انکشاف
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سائبر تنظیم نے ایران پر سائبر حملہ کرنے
ستمبر