?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔ پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی تبادلہ خیال کرے گا، یہ دورہ پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر سفارتی موجودگی کے اظہار کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب آج ایران سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن
نومبر
صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف
مارچ
The Chainsmokers Actually Make a Great Nickelback Cover Band
?️ 12 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران
جنوری
جانسن کا استعفیٰ برطانوی غیر مہذب پالیسیوں کا نتیجہ تھا: مدودوف
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے جمعرات کو
جولائی
برطانیہ کی وزارت دفاع کے سب سے بڑے انٹیلی جنس اسکینڈل سے پردہ اٹھانا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً دو سال کی رازداری اور ایک سپر حکم امتناعی
جولائی
یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین: ہم سعودی عرب سے یمن پر جارحیت، محاصرہ اور قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مہدی المشاط نے سعودی حکومت سے جارحیت اور محاصرہ ختم
اکتوبر
چیئرمین پی ٹی آئی ای سی پی میں پیش
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور چیف
جولائی