بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور

چوہدری مسرور

?️

بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور

پنجاب (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی نے دنیا کو مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمود سرور نے کہا کہ مودی نے پلوامہ واقعہ الیکشن میں کامیابی کے لیے خود کروایا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا میں امن کے لیے خطرہ ہے لہٰذا اقوام متحدہ کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن جبکہ بھارت دہشت گردی کے ساتھ ہے۔ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا، اس حوالے سے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی ہے۔

واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا، ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔

ارنب گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا، 23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکہ کی آواز کو کیسے خاموش کیا گیا؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے سے امریکی فوج کے انخلا پر غزہ جنگ جیسے واقعات

مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے

یوکرین میں امریکی بریڈلی ٹینکوں کا حشر

?️ 28 جون 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ یوکرین کی فوج نے

کون بن سکتا ہے آئندہ برطانوی وزیراعظم

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس

غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج ایک باخبر اہلکار کے حوالے

صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن

مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں

سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طورخم بارڈر بند

?️ 7 ستمبر 2023خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کے مقام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے