🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے، بھارتی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بھارت کے خطے میں امن خراب کرنے کے لیے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این قرارداوں کے مطابق حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔
معید یوسف نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدام واپس نہیں کرتا بات ناممکن ہے، بھارت پر واضح کردیا ہر پاکستانی آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطے میں امن خراب کرنے کے لیے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں، لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، ثبوت سامنے رکھ دئیے ہیں۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہا مگر بھارت کی ہندو توا سوچ آڑے آرہی ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے مانا ایف اے ٹی ایف سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا، پاکستان افغانستان کے سئلے کے سیاسی حل کے لے کوشش کرتا رہے گا۔
معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے، سوال ہے کیا مودی ہندوتوا حکومت سے مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے، کیا وجہ ہے بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جارہی ہے۔
معید یوسف کے سوالات کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس کوئی جواب نہ تھا، معید یوسف نے بھارت میں کورونا صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کرن تھاپر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟
🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو
اپریل
شامی فوج نے داعش کو پہلے سے زیادہ کمزور کردیا ہے: روسی عہدہ دار
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:2021 کے آخری دنوں میں روسی نائب وزیر خارجہ نے اعلان
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کی عدم منظوری پر پاکستان کا ردعمل
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ
دسمبر
سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار
🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز
جون
طلبہ تنظیموں کا سندھ حکومت سے طلبہ یونین پر پابندی فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ
🗓️ 10 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں طلبہ تنظیموں نے سندھ حکومت سے طلبہ
فروری
اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے:صیہونی اخبار
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی ماہر نے اسرائیل کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران
نومبر
فرانسیسی ریل لائنوں میں شدید خلل
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی
جولائی
کیا ٹرمپ کو قید کی سزا سنائی جائے گا ؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری 2021 کو
اگست