?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ضمیروں کے سوداگروں کو روکنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے،ہر بار سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگتی رہی ہے، سب کو پتہ ہے بولیاں لگانے والے کون ہیں، جو جماعتیں کرپشن کرتی ہے وہ اوپن بیلٹ کے خلاف ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ہم نے اپنی درخواست میں ترمیم کرکے نئے شواہد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں، الیکشن کمیشن بکنے والے 16 لوگوں کو تلاش کرے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کا انتہائی اہم مقدمہ الیکشن کمیشن سماعت کررہا ہے، ہر بار سینیٹ کے الیکشن میں بولیاں لگتی رہی ہے، سب کو پتہ ہے بولیاں لگانے والے کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا تھا اس نظام کو ٹھیک کرنے کا بیڑا ہم خود اٹھائیں گے، جو جماعتیں کرپشن کرتی ہے وہ اوپن بیلٹ کے خلاف ہوگئیں، الیکشن میں ضمیروں کے سوداگروں کو روکنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں نوٹ نہیں چلا یعنی کہ پھر ٹکٹ چلا ہے، یوسف رضا گیلانی کےکون سے کارنامے تھے، ہار چوری اور بے شمار مقدمے ان پر ہیں، سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ چلا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکے، سینیٹ انتخابات میں دوبارہ سے پولنگ کرائی جائے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن چاہے سارا دن ساری شام بیٹھے اور نوٹسز جاری کرے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری
سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت پر عمل درآمد میں 148 فیصد اضافہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال
جنوری
غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا؛صیہونی وزیر کا اعلان
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
روس کا مقرر کردہ اہلکار خرسون میں مارا گیا
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: روس کے صدر کے قریبی شخصیات میں سے ایک
اگست
امریکی امیگریشن پالیسی میں سخت گیری
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: وزیر داخلہ امریکہ کرسٹی نویم نے سفر پر مکمل پابندی کا
دسمبر
بین گوریون ہوائی اڈے پر ہزاروں صہیونی حیران
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین سے باہر دوروں میں اضافے کی وجہ سے
ستمبر
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں
مئی
پاکستان: دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اصل ذمہ داری طالبان پر عائد ہوتی ہے
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اطلاعات نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان
نومبر