?️
بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 16دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جھڑپ میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، حملے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں 5 جری جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، مایوس دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد اور عمارت شدید متاثر ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے حملہ آوروں کا مؤثر مقابلہ کیا، ہلاک دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی، خفیہ اطلاعات سے واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے آنے والے ان خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے پر عزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے، فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے جان پر کھیل کر ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے آٹے کی قمیت میں کمی کرنے کے لئے کوشش شروع کر دی
?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے
ستمبر
ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی
مارچ
اسنپ بیک سے ایران کا جبری مذاکرات کے انکار کا مؤقف کو مضبوط ہو گیا
?️ 1 ستمبر 2025اسنپ بیک سے ایران کا جبری مذاکرات کے انکار کا مؤقف کو
ستمبر
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری ضروری ہے، سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیدیا
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری
جولائی
مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر
جون
چیف جسٹس نے آرڈر جاری نہیں کیا تو صدر نے الیکشن کی تاریخ کیسے دی، جسٹس جمال مندوخیل
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف
مارچ
افغان اثاثوں کی ضبطی بے ایمانی:امریکی کانگریس رکن
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی رکن کانگریس نےاس ملک کے صدر جو بائیڈن کے افغان
فروری