?️
بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایف سی لائن پر حملہ کردیا، بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرا کر دھماکا کردیا، دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے ایف سی لائن میں داخلے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا، حملے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے،جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
منگل کی صبح بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) لائنز کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، پولیس کے مطابق حملہ آور احاطے کے اندر داخل ہو گئے تھے، جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔
ایف سی لائنز کے باہر موجود ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان نے بتایا کہ آپریشن کی قیادت بنوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کر رہے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، سجاد خان کا کہنا تھا کہ آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
لکی مروت میں 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید
ادھر، لکی مروت کے تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ چند ماہ میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ میں پولیس پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر جولائی میں بنوں میں پولیس کو متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ ماہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بنوں کے حوید اور وزیرآباد کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کیے تھے۔
3 اگست کو بھی بنوں میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں پولیس کانسٹیبل شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔
جولائی میں میر یان پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا تھا جو ایک ماہ میں پانچویں بار اس تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ شروع ہونے کے
جون
پیوٹن کی درخواست پر بشار اسد اور اردوغان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے ترک میڈیا کے حوالے
اگست
سعودی حکام وکی پیڈیا لکھنے والوں پر بھی رحم نہیں کرتے
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے ویکیپیڈیا لکھنے والوں میں سے ایک زیاد السفیانی
جنوری
قیدیوں کی رہائی کا واحد طریقہ مذاکرات اور جنگ کا خاتمہ
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رکاوٹوں
مارچ
ٹرمپ کی غلط فہمیوں کی وجہ سے امریکہ ایک بار پھر یمن کی دلدل میں پھنسا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے خواتین
مارچ
نیتن یاہو کی من مانی سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مایوس
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے زیر حراست امریکی اسرائیلی قیدی عدن الیگزینڈر
اپریل
بائیڈن حکومت عراق اور شام میں داعش کی بحالی کا ارادہ رکھتی ہے: شامی پارلیمنٹ کے ممبر
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت
فروری
عراقچی کے ساتھ عمان کون کوگ گیے؟
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے ایرانی وفد کے
اپریل