بلوچستان ہائیکورٹ: اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

🗓️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل سنگل رکنی بینج نے سماعت کی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر اور اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے سید اقبال شاہ اور نصیب اللہ ترین نے کیس کی پیروی کی۔

عدالت نے 5 مقدمات درج کرنے پر پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کی آئی جی کو ان کیسز کے اندراج کا علم ہے؟ جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ پانچوں ایف آئی آر آئی جی پولیس کے علم میں نہیں ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں، جو پہلا ریمانڈ دیا وہ کس بنیاد پر تھا؟ پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اعظم سواتی کا مزید ریمانڈ درکار نہیں ہے۔

اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ پولیس ایسا اقدام کیوں کرتی ہے جس سے انہیں اور عدلیہ کو منہ چھپانا پڑے۔

بعد ازاں جسٹس ہاشم کاکڑ نے پولیس کو ہدایت دی کہ صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف درج کی گئی تمام ایف آئی آرز ختم کی جائیں اور اگر ان پر کسی اور کیس میں مقدمہ درج نہیں ہے تو انہیں رہا کردیا جائے۔

قبل ازیں 6 دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ دوسرے مقدمے کی سماعت میں گرفتار سینیٹر کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

پہلے مقدمے کی سماعت میں عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔

دوسرے مقدمے میں عدالت نے اعظم سواتی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے تھے اور سماعت 9 دسمبر (آج) تک ملتوی کردی تھی۔

خیال رہے کہ 4 دسمبر کو کوئٹہ کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لے کر بلوچستان منتقل کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کچلاک تھانے میں درج مقدمے پر اعظم سواتی کو کوئٹہ کی کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں 

🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے

آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان

🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ

خطے میں صہیونی حکومت کے ڈراؤنے خواب اور بحرانوں سے دوچار اسرائیل کے ساتھ عربوں کی جھوٹی امیدیں

🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے اندرونی چیلنجوں کے علاوہ ، خطے میں بھی

اب فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے؛ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر تبصرہ  

🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ

مسجد النبی کے امام پاکستان کے دورے پر

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: مسجد النبی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی حالت زار؛پینٹاگون کی زبانی

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر

امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں کامیابی حاصل نہیں کر پایا:مائیک پومپو

🗓️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ایران

ادویات کی قلت پر خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کیلئے ایمرجنسی ادویات روانہ

🗓️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے