?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) مختلف یونینز اور سرکاری ملازمین کی انجمنوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بلوچستان گرینڈ الائنس نے صوبائی حکومت کو اپنے 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز منظور کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دے دی ہے، بصورت دیگر 22 مئی سے ایک ہفتے پر محیط احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ مطابق منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان گرینڈ الائنس (بی جی اے) کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ احتجاج کا آغاز بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے دھرنے سے کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، حاجی علی اصغر بنگلزئی اور فرید خان اچکزئی نے خطاب کیا۔
پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ نے سرکاری شعبے کے ملازمین سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے مجوزہ پینشن اصلاحات کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی، ساتھ ہی پبلک سیکٹر میں نجکاری اور کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
بی جی اے کے رہنماؤں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ بھی دہرایا۔
عبدالقدوس کاکڑ نے مرحلہ وار احتجاجی منصوبے کا اعلان کیا جس میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنا اور 22 اور 23 مئی کو میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کرنا شامل ہے۔ 25 اور 26 مئی کو تمام سرکاری دفاتر میں مکمل قلم بند ہڑتال، 28 اور 29 مئی کو سرکاری محکموں سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ترسیلات کی معطلی اور 30 مئی کو کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
31 مئی سے 3 جون تک کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان بھر کے ڈسٹرکٹ پریس کلبوں کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے
?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران
اکتوبر
اقوام متحدہ نے کیا کمال عدوان ہسپتال میں اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ہمیشہ کی طرح غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری
شام کی 96% شامی غربت کی لکیر سے نیچے
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: شامی نیشنل کوئلیشن کے رکن اور صدر بشار الاسد کی حکومت
نومبر
کورونا:پاکستان میں مزید 78اموات، 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مسلسل شہری
مارچ
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے
اکتوبر
حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر
ستمبر
اسرائیلی اسٹورز میں خوراک اور صحت کی مصنوعات کی تقسیم کے نیٹ ورک میں بحران شدت اختیار کر گیا ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: سٹورز پر صہیونی چھاپوں میں اضافے اور انسانی وسائل کی
جون
جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:53 ممالک میں کیے جانے والےسروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
مئی