?️
کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کردیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طرز کی نئی پابندیاں لگا دی گئی ہیں، ریسٹورنٹس میں 50فیصد لوگ بیٹھ سکتے ہیں، شادی ہال اور مزارات سخت ایس او پیز کے تحت کھلےرہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوروناوائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طرز کی نئی پابندیاں لگادی گئیں، بلوچستان میں کاروباری مراکز 10بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز غیرضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس میں 50فیصد لوگ بیٹھ سکتے ہیں، شادی ہال اور مزارات سخت ایس او پیز کے تحت کھلےرہیں گے۔ سینما، ریسٹورنٹس اور دفاتر میں ویکسی نیشن والے افراد داخل ہوسکیں گے۔
لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار ہے، گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج ملے، عیدقریب آتے ہی بازاروں اور مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا، اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا شرح رپورٹ ہوئی، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کیسزشرح 9.43فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بی ایم سی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غیرحاضری پر وائرل ویڈیو کانوٹس لے لیا گیا، غیرحاضری رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
پریانتھا کمارا قتل معاملے پر 235 گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا
?️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) سیالکوٹ میں سری لنکن جنرل مینیجر کو قتل کرنے اور
دسمبر
جنگ کے بعد صہیونیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:13 جون 2025 کو ایران پر صہیونی حملے کے بعد
جون
پاکستان کی مسلح افواج پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، صدر مملکت
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
مئی
یوکرین کیا چاہتا ہے، کون بنے امریکی صدر
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی حکام ٹرمپ کی
نومبر
وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین
فروری
تربت لانگ مارچ کے شرکا کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست، فریقین 4 بجے تک ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف
دسمبر
یورپی رہنما خاموشی سے اپنے آقا کے قدموں میں دم ہلائیں گے: پیوٹن
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایک تقریر
فروری
صیہونیوں کا تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن سے دودھ اور شہد کی سرزمین میں رہنے
دسمبر