?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں ضلع آواران کے علاقہ مشکئی میں خفیہ اطلاعات ملنے پر آپریشن کیا گیا، اس آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اس دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور ان سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنادیں گی، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
ادھر شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے پتا چلا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارے گئے دہشت گرد کمانڈر کی شناخت راہ زیب عرف خارے کے نام سے ہوئی، دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہا گیا ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا امریکہ دورہ اور اس کے پیچھے کے مقاصد
?️ 29 اگست 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم آج کل امریکہ
اگست
یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا
جون
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری
اگست
سلامتی کونسل نے شام کے لیے انسانی امداد میں توسیع کی منظوری دی
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کے روز
جولائی
غزہ کی پٹی میں بھوک اور قحط کا شکار ہونے والوں کے اعدادوشمار
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک اہلکار نے اس طبی
مارچ
وینزویلا کا روس کی حمایت کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ کراکس یوکرائن کی صورتحال
فروری
فیس بک نے بھی شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 2 اکتوبر 2021نیویارک (سچ خبریں)دنیا کی سب سے بڑی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس
اکتوبر
مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے صحیح وقت کا اعلان کیا
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے بدھ کی رات ایک بیان میں اعلان
نومبر