🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں، ان سب میں (بھارتی خفیہ ایجنسی) ’را‘ ملوث ہے اور جو قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، ہم ان کے خلاف جائیں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ میں جو کہہ رہا ہوں کہ ہمیں پتا ہے، یہ جو ہم نے دو تین سال میں دیکھا، نرمی کی پالیسی کے لیے ٹالرنس نہیں ہے، ہمیں پتا ہے کہ کہاں سے آپریٹ ہو رہا ہے، ضروری نہیں ہے کہ اس پلیٹ فارم سے بتایا جائے، ہم اسٹرائیک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے بلوں میں جائیں گے، جہاں وہ بلوں میں پلتے ہیں، جو ان کے لیے محفوظ جگہیں ہیں، ہم ان کے خلاف جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 53 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔
سرفراز بگٹی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیم کی ’منظم موجودگی‘ اس سے پہلے نہیں تھی، اب ان کے جو حملے ہو رہے ہیں، ظاہر ہے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ حملہ کوئی اور کرتا ہے لیکن قبول کوئی اور کرتا ہے، جو مرضی ہو، داعش، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا کوئی اور ہو، کسی بھی نام پر تشدد کر رہا ہے، ہم (ان کے پیچھے) جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا جو واقعہ ہوا ہے، ہم نے اس کے ماسٹر مائنڈ کو مارا ہے، جو لوگ سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں، جو بھی کر رہا ہے، وہ کوئی بھی ہو، آپ اس کو جو بھی نام دے دیں، ہمارے لیے سب ایک ہی ہیں، سب کی نانی ایک ہے، سب کا ایک جگہ سے ہینڈل کیا جارہا ہے، ان سب کے پیچھے (بھارتی خفیہ ایجنسی) ’ را’ ہے، اس سے پہلے جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں، ان سب میں ’را‘ ملوث ہے، جو قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، ہم ان کے خلاف جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ ہم اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک جامع معائنہ کریں گے، اس طرح آپ نے دیکھا ہوگا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے اس سے پہلے کوئی حملہ نہیں ہوا ہے، بلوچستان میں یہ پہلا حملہ ہے، جو 12 ربیع الاول کے حوالے سے ہوا ہے، اس سے پہلے ہزارہ کمیونٹی کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم کے حوالے سے بھی ٹارگٹ ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا، اس کے لیے ایس او پیز سیٹ کر دی گئی تھیں، آیا اس کے لیے ایس او پیز طے کی گئی تھیں، صوبائی حکومت اپنے طور پر دیکھ رہی ہے۔
ان سے سوال پوچھا گیا کہ مستونگ کے حالات خراب ہیں، ایک ڈسٹرکٹ نہیں سنبھل رہا، کیسے پورے صوبے میں آپریشن ہوگا، اور جو ڈیرہ بگٹی سے فٹ بالر اغوا ہوئے تھے، وہ بازیاب ہو گئے ہیں، اس پر نگران وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ چار (فٹ بالر) تو آگئے ہیں، اور باقی 2 بھی بازیاب ہو جائیں گے، چاہے ایک انچ ہو، دیکھیں اس لڑائی کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ دہشت گردی کی جنگ جو آپ لڑ رہے ہیں، ہم نے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست نے یہ تہیہ کر لیا ہے کہ زیرو ٹالرنس ہوگی، ہمارے یہاں مسئلہ یہ ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف ایک مخصوص سطح تک پہنچتے ہیں، چاہے وہ قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی ہے، چاہے وہ مذہب کے نام پر ہے، تو اچانک سے ہماری ریاست نرمی کی پالیسی پر آجاتی ہے، اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ نہیں ہوگا، ہم آخری دہشت گرد تک جائیں گے، انشا اللہ تعالیٰ ان کا قلع قمع کریں گے۔
مشہور خبریں۔
کملا ہیرس کا ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملے پر ردعمل
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے نائب صدر اور
ستمبر
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ
🗓️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی
دسمبر
نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے سرٹیفیکیٹ مل سکتا ہے: شیخ رشید
🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} نواز شریف کے وطن واپسی کے سوال پر
فروری
امریکہ نے ہمیں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونے دیا:روس
🗓️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی
اکتوبر
فلسطین کے حامیوں نے برطانوی دفتر خارجہ کا داخلی راستہ بند کیا
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کو ہتھیار
جولائی
ہیرس یا مشیل؛ کون سی خاتون الیکشن میں بائیڈن کی جگہ لے گی؟
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلی بحث میں، ریاستہائے متحدہ کے
جولائی
ٹرمپ نے لوگوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا؛ امریکی پولیس افسران کا عدالت میں مقدمہ
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:تین امریکی پولیس افسران نے سابق امریکی صدر کے ان کے
جنوری
ٹوئٹر سے کون سا فیچر ختم ہوا ہے؟
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے
اگست