?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق دالبندین میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جارہی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موزوں وقت پر دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ 23 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خضدار میں فتنۃ الہندوستان کی جانب سے بھارتی حکم پر بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جنوری 2024 سے پاکستان میں دہشت گردی کے 4664 واقعات ہوئے، ان میں سے بلوچستان میں 1612 واقعات ہوئے، پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 93515 انسداد دہشت گردی آپریشنز کیے جن میں سے 52887 آپریشنز بلوچستان میں کیے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا تھا کہ 2024 میں مجموعی طور پر 1018 دہشت گردی مارے گئے جن میں سے 223 بلوچستان میں ہلاک کیے گئے، رواں سال اب تک 747 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں سے 203 صرف بلوچستان میں ہلاک کیے گئے ہیں، جیسے جیسے ( بھارت ) ان دہشت گردوں کو کارروائیوں کے لیے آگے بڑھا رہا ہے ویسے ویسے ریاست ان کا قلع قمع کررہی ہے۔


مشہور خبریں۔
فیاض الحسن نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 23 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان
ستمبر
سعودی اتحاد کے کلسٹر بم دھماکے میں 10 یمنی بچے زخمی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے حملوں میں چھوڑے گئے کلسٹر بم پھٹنے سے
ستمبر
امریکہ کا فیصلہ ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے:یورپی یونین
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے یورپی
دسمبر
قطر کی شاہی سخاوت؛امریکہ کو 400 ملین ڈالر کا بوئنگ طیارہ بطور تحفہ!
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی حکومت نے قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے
مئی
کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )
جولائی
حماس کے پاس صہیونی قیدی ابھی تک زندہ ہیں
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ علی العمودی
اگست
عراق میں آشوب برپا کرنے سے متحدہ عرب امارات کو 13 بلین ڈالر کا منافع
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نصر الشمری نے بین
جولائی
ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 سمبڑیال
جون