?️
راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بچھو مارے گئے۔
دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا، جبکہ دوسرا آپریشن بنوں میں کیا گیا جس میں 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی شہید ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور
?️ 20 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے
فروری
امریکی صدارتی مناظرے میں کون جیتا کون ہارا؟ ٹرمپ کی زبانی
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے
ستمبر
النقب جیل پر صیہونیوں کا حملہ
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل
مارچ
پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے
فروری
پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر
جولائی
صیہونی وزیر خارجہ کا دورہ قاہرہ اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تفصیلات
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار نے صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورہ مصر
دسمبر
مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی نئی تجویز
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجویز
مارچ