?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔پہیہ جام ہڑتال بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ)، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اور نیشنل پارٹی کی کال پر کی جا رہی ہے۔
چاروں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ کو بلیلی کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، مستونگ میں سیاسی کارکنوں نے کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔
اسی طرح بلوچستان کے شہر گوادر کے علاقے سربند کے مقام پر گوادر کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں چار جماعتی اتحاد کی کال پر انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف نوشکی اسٹیشن کے مقام پر روڈ بلاک کر دیا گیا، روڈ بند ہونے کی وجہ سے کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
اسی طرح نوشکی شاہراہ بند ہونے سے کئی گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے، اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، چار جماعتی اتحاد کی کال پر بارکھان کے مقام پر بلوچستان۔ پنجاب قومی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
بلوچستان کے ضلع حب میں بھی سندھ-بلوچستان قومی شاہراہ بند ہے، اسی طرح اورماڑہ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا گیا۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع قلات میں چار جماعتی اتحاد کی کال پر مغلزئی کے مقام پر قومی شاہراہ بند ہے جبکہ خضدار میں کوشک کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
مشہور خبریں۔
استنبول میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: استنبول کے عوام نے صیہونی حکومت کے حملوں کی امریکی
مئی
طالبان کی ایک بار پھر افغان حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے حج و اوقاف کے وزیر نور محمد
جنوری
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب جمع کروادیا
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ
دسمبر
ہمارے پاس غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا آڈر: صیہونی فوج
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے بین
اپریل
یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ مشعال ملک
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
ہوش سے کام لو ورنہ پچھتاؤ گے؛ایرانی کمانڈروں کا دشمن کو انتباہ
?️ 4 اگست 2021سچ خبریںایرانی مسلح افواج کے متعدد کمانڈروں نے سامراجی طاقتوں کو انتباہ
اگست
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست
فروری