🗓️
کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تردید کر دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، اس قسم کی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ میں ایوان صدر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم شہباز شریف کے پیغام سے آگاہ کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بظاہر کابینہ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیر اعظم کے درمیان پنجاب میں حکومت سازی کے تحریری معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنی پارٹی کی طرف سے حکومتی فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے اور مشاورت نہ کرنے پر رہنماؤں کا دباؤ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری مختلف فورمز پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکایت کر چکے ہیں کہ حکمران جماعت فیصلہ سازی میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیتی۔
ان شکایات کی روشنی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کو چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر
🗓️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف
مئی
افغانستان میں ایک بڑا چیلنج
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ پینے کے
جولائی
شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز
دسمبر
آذربائیجان کے صدر نے کشمیریوں کی حمایت میں کیا کہا؟
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نےکہا ہے کہ ہم مسئلہ
اگست
جنوبی سوڈان میں خونریز تصادم؛ 236 افراد ہلاک اور زخمی
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی سوڈان میں ہونے والے خونزیر تشدد کے نتیجہ میں 150
اکتوبر
یوکرین کی جنگ کے تیسرے سال میں میدان جنگ، نقصانات اور اقتصادی اثرات کا جائزہ
🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی جنگ روس کی برتری کے ساتھ چوتھے سال
فروری
بشار الاسد کا حیرت انگیز دورہ ایران ؛صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ،
مئی