🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ان کے وکیل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعتراضی درخواست ناقابل سماعت ہے، اعتراض کنندہ کا تعلق این اے 127 سے نہیں ہے۔
این اے 127کے ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادرکو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی تھی، شہری محمد ایاز نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ہمیں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے: بائیڈن
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:بائیڈن نے منگل کو یہ بھی کہا کہ انھوں نے اپنا
جنوری
پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب
نومبر
امریکہ کا کابل سے انخلا اپنے آخری مراحل میں ہے: روئٹرز
🗓️ 29 اگست 2021سچ خبریں:دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن قریب
اگست
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ
پاکستان نے آئی ایم ایف کو جون تک کوئی منی بجٹ نہ لانے پر منا لیا
🗓️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو ن
مارچ
لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم
🗓️ 18 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آ سکتی ہے:یاسمین راشد
🗓️ 2 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت
مئی
بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیتن
مئی